Faraz Faizi

Add To collaction

18-Jan-2022-تحریری مقابلہ( عشق کی باتیں)



★♥★♥★♥★
 مری سانسوں کو مہکائے تو بات آگے بڑھائیں گے
 کوئی اس دل کو بہلائے تو بات آگے بڑھائیں گے

 قرابت بڑھ رہی ہے رفتہ رفتہ ان دنوں اپنی
 اشارہ وہ جو فرمائے تو بات آگے بڑھائیں گے

 بھری محفل میں وہ نظریں جمائے ہم پہ بیٹھے ہیں
 ذرا پلکوں کو جھپکائے تو بات آگے بڑھائیں گے 

 رفیقوں سے کہوں ان جام و مئے سے کچھ نہیں ہوگا
 کوئی آنکھوں سے چھلکائے تو بات آگے بڑھائیں گے

 ملے دو وقت کی روٹی تو خدا کا شکر کر لینا
 میسر وہ بھی نہ آئے تو بات آگے بڑھائیں گے

 شب وصل اسکی جانب جب میں دیکھوں نظر الفت سے
 سمٹ کر وہ بھی شرمائے تو بات آگے بڑھائیں گے

 کسی کو بھیک میں بھی اپنی رفاقت ہم نہیں دیتے
 کوئی دل میں اتر جائے تو بات آگے بڑھائیں گے

 میاں فیضی محبت میں ابھی تم طفل مکتب ہو
 یہ بڑھ کر عشق ہو جائے تو بات آگے بڑھائیں گے
★♥★♥★♥★
 کاوش فکر: فرازفیضی، کشن گنج بہار
 Mobile No: 9326 187 516

   12
8 Comments

Vinita varma

24-Jan-2022 03:01 PM

Good

Reply

Zoya khan

22-Jan-2022 04:09 PM

Good

Reply

Simran Bhagat

19-Jan-2022 09:14 AM

Very good

Reply